Get Adobe Flash player

بھارتی انتخابات کا 8 واں مرحلہ،راہول گاندھی کی نریندر مودی پر تنقید

بھارت میں انتخابات کے 8ویں مرحلے میں مقبوضہ کشمیر اور 6 ریاستوں میں ووٹنگ ہوئی۔ امیٹھی میں کانگریس رہنما راہول گاندھی نے ووٹ ڈالنے کے بعد نریندر مودی کو آڑے ہاتھوں لیا۔ امیٹھی سے کھڑے ہونے والے کانگریس کے نائب صدر راہول گاندھی نے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے بی جے پی رہنما نریندر مودی کو تنقید کانشانہ بنایا۔اس سے قبل وزرات عظمی ٰکے امیدوار اور بی جے پی کے رہنما نریندر مود ی نے پریانکا گاندھی کے نیچ راج نیتی کے ریمارکس کو خود پر ایک گندہ الزام قرار دیا تھا۔امیٹھی سے کانگریس امیدوار راہول گاندھی کے مقابل بی جے پی کی امیدوار سمرتی ایرانی اور عام آدمی پارٹی کے کمار وشواس ہیں۔