Get Adobe Flash player

سعودی عرب کا خطے میں اہم کردار ہے، جاپانی وزیراعظم

جاپان کے وزیر اعظم شینزو ایبی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کا خلیج کے خطے میں اہم کردار ہے اور سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا جاپان کا حالیہ دورہ تاریخی اہمیت کا حامل تھا کیونکہ کسی سعودی شاہ نے 46 سال کے بعد جاپان کا یہ دورہ کیا ہے،ہمارے سعودی عرب کے شاہی خاندان سے 1971 سے مضبوط خاندانی روابط استوار ہیں، تب مرحوم شاہ فیصل جاپان کے دورے کے موقع پر شینزو ایبی کے دادا اور اس وقت جاپان کے وزیراعظم نوبو سوکی کیشی کے گھر بھی آئے تھے۔عرب ٹی وی کوا نٹرویو میں جاپانی وزیراعظم نے کہاکہ اپنے وزارت عظمی کے دونوں ادوار میں دو مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کیا ہے اور وہ ذاتی طور پر سعودی عرب کے ساتھ شراکت داری کو بہت زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔دونوں ممالک میں یہ شراکت داری تیل اور توانائی کی سکیورٹی سے آگے بڑھ کر اب معیشت ،تعلیم اور انسانی وسائل کی ترقی تک جا پہنچی ہے۔