Get Adobe Flash player

چین ،ڈانگ ٹنگ جھیل پر زیر تعمیر ریلوے پل بند کر دیا گیا

  چین کی ڈانگ ٹنگ جھیل کے اوپر  زیر تعمیر تین ٹاور  والا بھاری ریلوے پل گذشتہ روز بند کر دیا گیا جس کے اوپر کیبل چل رہی تھی ،ڈانگ ٹنگ جھیل چین کی تازہ پانی کی دوسری سب سے بڑی جھیل ہے ، 1290میٹر طویل پل 10000ٹن وزن برداشت کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا تھا ،اس سے پوری لدی ہوئی ریلوے ٹرین 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گزر سکتی ہے، پل پراجیکٹ منیجر زو بنگ نے کہا ہے کہ ڈانگ ٹنگ جھیل پل دنیا کی سب سے طویل تھری ٹاور کیبل سٹیڈ ریلوے پل ہے جس میں پہلی بار بڑ ے بڑے سٹیل باکس گرڈر استعمال کئے گئے ہیں ، یہ پل دنیا کا طویل ترین بھاری ڈیوٹی ریلوے پل ہے جو کوئلے کی نقل و حمل کیلئے استعمال ہو سکتا ہے، 1814.5کلومیٹر ریلوے ابھی تک زیر تعمیر ہے اور یہ کوئلے سے مالا مال چین کے مغربی خود مختار ریجن داخلی منگولیا میں چین کے مشرقی صوبے جیانگ زی کے شہر جیان کے ساتھ واقع ہے،ریلوے لائن 2020ء میں مکمل ہو جائے گی اور اس پر 28ارب امریکی ڈالر کی لاگت آرہی ہے، یہ شمالی اور مشرقی چین کو آپس میں ملا دے گی جہاں سے دونوں علاقوں میں ہنگامی طورپر اشیائے ضرورت کی فراہمی جار ی رہ سکے گی ، اس پل پر سے سالانہ 200ملین ٹن سامان گزر سکے گا ۔