Get Adobe Flash player

بنارس،وزارت عظمی کے امیدوار نریندمودی کو جلسے کی اجازت نہیں ملی

 بنارس کی شہری انتظامیہ نے بی جے پی کے رہنما نریندر مودی کو جلسے کی اجازت دینے سے انکارکردیا،بھارت کی ریاست اتر پردیش کے شہر بنارس میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر بی جے پی کے کارکن آپے سے باہر ہوگئے اور بنارس ہندویونیورسٹی کے سامنے جمع ہوکر الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگائے۔مظاہرین کو کنٹرول کرنے پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی۔نئی دلی میں بھی بی جے پی کے کارکن سڑکوں پر آگئے۔ وزارت عظمیٰ کے لیے بی جے پی کے نامزد امیدوار نریندر مودی کو بنارس میں انتخابی جلسے سے خطاب کرنا تھا۔نریندر مودی کہتے ہیں یہ بڑی بدقسمتی ہے کہ الیکشن کمیشن غیر جانبدار نہیں۔نریندر مودی نے کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ امن و امان قائم رکھیں ، تاکہ دوسرے لوگوں کو مشکل نہ ہو۔