Get Adobe Flash player

غیر ملکیوں پر حملوں کے پیش نظر یمن میں امریکی سفارتخانہ غیر معینہ مدت کیلئے بند

 امریکا نے مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر حملوں کے پیش نظر یمن میں اپنا سفارت خانہ غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا ہے۔امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان میری ہارف کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھا کہ یمن میں امریکیوں کو کسی قسم کی دھمکیاں نہیں ملی ہیں تاہم دارالحکومت صنعا میں مغربی ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد پر بڑھتے ہوئے حملوں کے پیش نظر امریکی سفارت خانے کو غیر معینہ مدت کے لئے بند کر دیا گیا ہے جس سے عوام کو ویزے کی سہولت اور دیگر معلومات کی فراہمی معطل رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ حالات معمول پر آنے کے بعد مناسب وقت پر سفارت خانے کو عوام کے لئے دوبارہ کھول دیا جائے گا۔واضح رہے کہ چند روز قبل مسلح افراد نے صنا میں یورپین یونین کے مشن پر کام کرنے والے فرانسیسی سیکیورٹی گارڈز پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا تھا۔