امریکہ،پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بڑے پیمانے پر آپریشن

 امریکہ میں پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر آپریشن شروع کردیا، سینکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے منشیات کی بڑی کھیپ برآمد کرلی گئی،امریکا کی انتیس ریاستوں میں منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے، اس آپریشن کو پروجیکٹ سینرجی کا نام دیاگیا ہے،بڑے پیمانے پر ہونے والے اس آپریشن میں سیکڑوں منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، پروجیکٹ سینجر اس سے قبل دسمبر دو ہزار بارہ میں کیا گیا تھا، جس میں پینتیس ریاستوں سے دوسو ستائیس منشیات فروش پکڑے گئے تھے۔