Get Adobe Flash player

نائیجیریا ،اغوا ہونیوالی 200 طالبات تاحال بازیاب نہ ہو سکیں

 نائیجیریا میں اغوا ہونے والی دو سو سے زائد طالبات ابھی تک بازیاب نہ ہو سکیں،بچیوں کی بازیابی کیلئے دارالحکومت ابوجا میں احتجاج جاری ہے،امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ نائیجیرین حکومت کی مدد کی جائے،نائیجیریا میں مغوی طالبات کی بازیابی کیلئے احتجاج جاری ہے، طالبات کے ورثا کو احتجاج کیلئے ایک جگہ پر محدود کردیا گیا ہے۔ نائیجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ مغوی طالبات کی بازیابی کیلئے ان کی مدد کی جائے۔ دوسری جانب امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے واشنگٹن میں نیوزکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ نائیجیرین حکومت کی مدد کرے،انہوں نیدو سو سے زیادہ طالبات کی اغوا کی مذمت کرتے ہوئے اس عمل کو ناقابل قبول قرار دیا۔