Get Adobe Flash player

ٹیکساس،موسلا دھار بارشوں سے تباہی، سینکڑوں گھر بجلی سے محروم

امریکی ریاست ٹیکساس میں موسلا دھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچا دی ، نشیبی علاقے زیر آب آنے کے بعد سیکڑوں گھر بجلی سے محروم ہو گئے۔ریاست ٹیکساس میں گزشتہ کئی روز سے جاری بارش کے باعث لوگ گھروں میں پھنس کر رہ گئے ہیں ۔ متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہے جبکہ نشیبی علاقے زیر آب آنے سے متعدد علاقوں میں امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے ۔ پولیس کے مطابق شہر ڈیلاس میں ندی میں پھنسے 5 افراد کو بچا لیا گیا ہے۔