Get Adobe Flash player

چلی،40ہزار طلبہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر

چلی میں چالیس ہزار سے زائدطلبہ اپنے مطالبات منوانے کیلئے سڑکوں پر آگئے، پولیس کے ساتھ شدید جھڑپوں کے باعث علاقہ میدانِ جنگ بن گیا۔چلی کے دارالحکومت سانتیاگو میں ہزاروں طلبہ و طالبات نے احتجاج کیا، احتجاج کرنے والے طلبا ملک کے صدر پر زور دے رہے تھے کہ وہ تعلیمی شعبے میں اصلاحات کریں۔ طلبا کا احتجاج اس وقت پرتشدد ہوگیا جب پولیس نے مظاہریں کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن اور آنسو گیس کا استعمال کیا، پولیس کے لاٹھی چارج اور طلبا سے جھڑپوں کے باعث متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ چلی میں سابق دور حکومت میں بھی طلبا نے تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف شدید احتجاج کیا تھا، طلبا کا ایک ہی مطالبہ ہے کہ انہیں سستی اور معیاری تعلیم فراہم کی جائے۔