Get Adobe Flash player

بھارت میں ٹرین حادثہ، 13 افراد ہلاک ہو گئے

بھارتی ریاست اترپردیش میں ریلوے کراسنگ کے دوران ٹرین کی زد میں آ کر 13 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ خوفناک حادثہ اترپردیش کے علاقہ کوئی یور میں گزشتہ روز پیش آیا۔ جب 16 افراد ایک جیپ کے ذریعے واپس آ رہے تھے۔ پولیس کے سابق ریلوے کراسنگ کے دوران جیپ تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ گئی جس سے 13 موقع پر ہلاک جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جنہیں قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا جس کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔