Get Adobe Flash player

اگر دلی پر میرا راج ہوتا تو مودی کو جیل بھیج دیتی،ممتا بنر جی

بھارتی مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی نے کہا ہے کہ اگر وہ دلی میں برسر اقتدار ہوتی تو نریندر مودی کو جیل بھیج دیتی۔ ایک انٹرویو میں ممتا بنرجی نے نریندر مودی کی حمایت سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس میں بی جے پی کے خلاف کارروائی کرنے کی ہمت نہیں ہے۔ ایک انتخابی جلسے میں ان کا کہنا تھا کہ کانگریس خوف سے سہمی ہوئی پارٹی ہے، اس نے مودی کے خلاف ایک بھی لفظ نہیں کہا ، اگر کانگریس کی جگہ میں دہلی میں ہوتی تو مودی کی کمر میں رسی باندھ کر انہیں جیل بھیج دیتی۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے جیسے کہ مودی وزیر اعظم بن گئے ہیں۔