Get Adobe Flash player

یمن،صنعا میں القاعدہ جنگجوں کا صدارتی محل پر حملہ، 5محافظ ہلاک

 یمن کے دارالحکومت صنعا میں القاعدہ کے جنگجوں نے صدارتی محل پر حملہ کیا، حملے کے نتیجے میں پانچ محافظ ہلاک ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق حملے کے بعد صدارتی محل کے آس پاس شدید فائرنگ کی آوازیں سنائی دیں، حملے کے وقت یمنی صدر صدارتی محل میں موجود نہیں تھے۔ یمن کے ایک عسکری ماہر نے حملے کو سکیورٹی فورسز کی جنوبی صوبوں میں القاعدہ کے خلاف کارروائی کا ردعمل قرار دیا ہے۔ اس سے قبل القاعدہ کے جنگجوں نے جنوبی صوبہ میں یمنی وزیردفاع محمد ناصر حمد کے قافلے پر حملہ کیا تھا،تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔