جنوبی افریقا، پارلیمانی انتخابات،صدر کی کامیابی نیلسن منڈیلا کے نام

 جنوبی افریقا کے پارلیمانی انتخابات میں صدر جیکب زوما کی شاندار کامیابی کو زوما نے نیلسن منڈیلا کے نام کردیا،ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے،صدر جیکب زوما نے کامیابی کے بعد اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ کاروباری دوست اصلاحات متعارف کرائیں گے،انہوں نے کہا کہ روزگار کے مزید مواقع پیدا کیے جائیں گے اور نئے پروجیکٹس پر کام کا آغاز کیا جائیگا،عام انتخابات میں پانچویں بار اے این سی نے کامیابی حاصل کی ہے، جبکہ باسٹھ فیصد ووٹروں نے صدر زوما جیکب کو ووٹ دیئے،حالیہ انتخابات میں پارلیمنٹ کی چار سو سے دو انچاس نشستیں حکمران جماعت نے جیتی ہیں،دوسری جانب اے این سی کی کامیابی پر ملک بھر میں جشن منایا جا رہا ہے۔اس موقع پر روایتی ثقافتی زولو رقص کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔