افغان صوبے قندھار میں فوجی گاڑی پر خودکش حملہ،5 افراد ہلاک

افغانستان میں فوجی قافلے پر شدت پسندوں کے خودکش حملے میں 5 افراد ہلاک اور 4 فوجی اہلکاروں سمیت 39 افراد زخمی ہوگئے، مقامی حکام کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار کے ضلع میوند میں فوجی قافلے سے شدت پسندوں نے بارود سے بھری کار ٹکرا دی جس میں 5 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، حملے میں 39 افراد زخمی ہوئے جن میں 4 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں، افغان طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔