کانگو،فٹ بال سٹیڈیم میں بھگدڑ، 15افراد ہلاک

ڈیمو کریٹک ریپبلک کانگو میں فٹ بال میچ کے دوران سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ جانے کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سٹیڈیم میں موجود افراد مقامی ٹیم کی ایک مہمان ٹیم کے ہاتھوں 1-0 سے شکست پر مشتعل ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ان تماشائیوں نے سکیورٹی پر مامور پولیس اہلکاروں پر حملہ کیا جس پر ان اہلکاروں نے آنسو گیس کا استعمال کیا، اس کے نتیجے میں سٹیڈیم میں بھگدڑ مچ گئی اور 15 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔