لبیا ،پناہ گزینوں کی کشتی ڈوب گئی،40افراد ہلاک

لبیا میں پناہ گزینوں سے بھری کشتی ڈوب گئی،چالیس افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے،،اکاون غیر ملکی شہریوں کو بچا لیا گیا،لبیا کے دارالحکومت طرابلس کے سمندر میں پناہ گزینوں سے بھری کشتی الٹ کر ڈوب گئی۔ کشتی میں سوار افراد میں سے چالیس ڈوب کر ہلاک اور کئی لاپتہ ہوگئے، جبکہ اکاون افراد کو بچا لیا گیا ہے۔لیبا کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پناہ گزینوں میں اکثریت افریقی ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی ہے۔لبیا کے ساحلی علاقے عدن اور دیگر سرحدی علاقوں سے غیرملکی پناہ گزینوں کی آمد و رفت کا سلسلہ جاری رہتا ہے اور اس نوعیت کے حادثات معمول بنے ہوئے ہیں۔