ترکی میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے سے 20 کان کن ہلاک، متعدد زخمی

 ترکی میں کوئلے کی کان میں آگ لگنے کے نتیجے میں 20 کان کن ہلاک اورمتعدد زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترکی کے مغربی صوبے مانیسا میں کان میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 20 افراد دم گھٹنے سے ہلاک ہوگئے جبکہ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر 20 زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا، حکام کا کہنا ہے کہ کان میں مزید 200 سے 300 کان کنوں کی موجودگی کی اطلاعات ہیں جنہیں نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن شروع کردیا گیا۔