بھارت،پارلیمانی چنائو مکمل،بی جے پی نے اکثریت حاصل کرلی

بھارت میں پارلیمانی چنائو مکمل ہوگیا، ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی کے اتحاد نے اکثریت حاصل کرلی،جبکہ کانگریس دوسرے نمبر پرہے، دوسری جانب بھارتی میڈیا نے نریندر مودی کی کامیابی کی پیش گوئی کردی ہے جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ بھارتی میں پارلیمانی انتخابات کے نو مرحلوں کے ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول آنا شروع ہوگئے، این ڈی ٹی وی کے ایگزٹ پول کے مطابق بی جے کو اتحاد کے ساتھ دو سو بہتر نشستیں کانگریس کو سو اور عام آدمی پارٹی کو پانچ نشستیں ملنے کی امید ہے،ڑی نیوز پر جاری ایگزٹ پول کے مطابق بی جے پی اور اس کا اتحاد دو سو اسی نشتیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگا، کانگریس کو ایک سو بیس اورعام آدمی پارٹی کوچھ نشستیں مل سکتی ہیں۔سی این این آئی بی این کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے اتحاد کو دوسو اسی کانگریس کو سو اور عام آدمی پارٹی کوپانچ نسشتوں ملنے کا امکان ہے،ٹائم ناو کے مطابق بھارتی جتنا پارٹی اور اس کے اتحاد کو دوسو اسی کانگریس کو سو سے ایک سو دس اور عام آدمی پارٹی کو چھ نشتیں ہی مل سکتی ہیں، بھارتی انتخابات کے حتمی نتائج کا اعلان سولہ مئی کو ہوگا۔