Get Adobe Flash player

گندے نالے کی صفائی کرتے ہوئے 8مزدورہلاک

چین کے شمال مشرقی صوبے لیائوننگ کے بندرگاہی شہر ڈالیان میں نکاسی آب کا کام کرتے ہوئے 8دیہاتی موت کی آغوش میں چلے گئے ، یہ حادثہ لوشنکو ضلع کی لانگ ٹو کمیونٹی کے یان چان گائوں میں گذشتہ روز صبح 8:30بجے پیش آیا  جہاں کچھ افراد گندے نالے کی صفائی کررہے تھے کہ زہریلی گیس کے باعث بے ہوش ہو گئے اور ابتدائی طبی امداد ملنے سے قبل دم توڑ گئے ۔خیال کیا جاتا ہے کہ نالے میں میتھائن اور ہائیڈروجن سلفائیڈ گیس بھر گئی تھی جس کے باعث یہ افراد موت کی آغوش میں چلے گئے۔مقامی ضلعی پارٹی کمیٹی کے بیان کے مطابق حادثے کی تحقیقات جاری ہیں ۔