Get Adobe Flash player

بندرگاہ کے قریب سمندر کو 16سے 19میٹر تک گہرا کیا جائیگا ،یوکرائنی وزیر اعظم

چین کی ہاربر انجنیئرنگ کمپنی کے نے یوکرائن کی حکومت کے ساتھ بحیرہ اسود کی یوکرائنی  بندرگاہ  یو زونے  کو اپ گریڈ کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں ،معاہدے پر دستخط چین کی ہاربر انجنیئرنگ کمپنی  کے نائب صدر ین لیانگ اور یوزونے بندرگاہ کی انتظامیہ کے سربراہ میکسائن شائی روکوف نے کئے ہیں ۔معاہدے کے مطابق چینی کمپنی بندرگاہ  کے قریب سمندر کو  16میٹر سے 19میٹر تک گہرا کرے گی  تاہم ،بندرگاہ کی تین برتھوں   کے قریب 16میٹر تک سمندر کو گہرا کیا جائے گا جس سے یوکرائن کو سامان اتارنے اور چڑھانے میں سہولت حاصل ہو جائے گی ، دستخطوں کی تقریب کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے یوکرائن کے وزیر اعظم ولادی میر گورس مین نے کہا کہ یہ منصوبہ ملک کیلئے بڑی اہمیت کا حامل ہے، اس سے بندرگاہ کی استعداد کار میں اضافہ ہو جائے گا ، منصوبے کی تکمیل کے بعد روزگار کے 350مزید مواقع پیدا ہونگے  جبکہ ملکی اور علاقائی بجٹ میں 16ملین امریکی ڈالر سالانہ کا اضافہ ہو جائے گا ۔