ویتنام میں فسادات، 20 سے زائد افراد ہلاک

ویتنام میں چین مخالف فسادات کے نتیجے میں 20 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے۔ویتنام میں چین مخالف فسادات کے نتیجے میں بیس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق طبی عملے نے بتایا کہ فسادات کے نتیجے میں وسطی صوبہ تینھ میں پانچ ویتنامی مزدوروں سمیت بیس افراد ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ چین اور ویتنام میں حالیہ سرحدی تنازع کے بعد ہنوئی میں بیجنگ مخالف فسادات کا سلسلہ جاری ہے۔