سربیا میں ایک سو بیس سالہ تاریخ کا بدترین سیلاب، ایمرجنسی نافذ

سربیا میں گزشتہ ایک سو بیس سال میں آنے والے بدترین سیلاب نے تباہی مچا دی ، ملک میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔سیلاب کے باعث 4 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ نشیبی علاقے زیر آب آنے کے باعث کئی علاقے بجلی سے محروم ہیں ۔ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج کو طلب کر لیا گیا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق دارالحکومت بلغراد سے 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع قصبے لازرویک میں صورتحال انتہائی خراب ہے ۔ سربین حکومت نے روس ، یورپی کمیشن اور سلووینیا سے مدد کی اپیل کی ہے۔