کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ شدت اختیار کرگئی

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے شدت اختیار کر لی ہے، آگ بجھانے کی کوششوں کو مزید تیز کردیا گیا ہے۔ امریکی شہر سن ڈیاگو کے جنگلات میں لگی آگ نے سو ایکڑ سے زائد رقبے کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ،شدید آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھائے ہوئے ہیں جس سے لوگوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے۔آگ کے باعث پندرہ ہزار سے زائد مکانات بھی متاثر ہو ئے ہیں جس کی وجہ سے لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں،قریبی علاقوں میں مواصلاتی نظام درہم برہم ہے،حکام کا کہنا ہے کہ آگ سے ماحولیاتی آلودگی میں بھی اضافہ ہو رہاہے۔