برازیل،پولیس کی ہڑتال سے نظام زندگی درہم برہم، شہریوں کی لوٹ مار

برازیل میں پولیس کی ہڑتال کے بعد نظام زندگی درہم برہم ہو گیا ، شہریوں نے دکانوں میں لوٹ مار مچا دی ہے۔برازیل کے شہر Recife میں تنخواہوں میں اضافے کے لیے ملٹری پولیس اہلکاروں نے ہڑتال کر دی ہے ۔ ہڑتال کے بعد سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے اور درجنوں دکانیں لوٹ لیں ۔ خوف و ہراس کے باعث تاجروں نے دکانیں بند کر دیں ، شہر میں حالات کنٹرول کرنے کے لیے ہائی وے پولیس نے متعدد لوگوں کو حراست میں لے لیا۔