Get Adobe Flash player

بنگلادیش،کشتی ڈوبنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 42ہوگئی

بنگلادیش میں کشتی ڈوبنے سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 42 ہوگئی ہے۔بنگلادیش کے وسطی ضلع منشی گنج کے دریائے میگھنا میں جمعرات کو مسافر کشتی طوفان کی لپیٹ میں آنے کے بعد ڈوب گئی تھی۔کشتی میں 300 کے قریب مسافر سوار تھے۔ جمعرات کو غوطہ خوروں نے دریا سے مزید لاشیں نکال لیں جس کے بعد اب تک نکالی گئیں لاشوں کی تعداد 42 ہوگئی، امدادی ٹیمیں مزید افراد کی تلاش میں مصروف ہیں۔