Get Adobe Flash player

ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر مذاکرات بلانتیجہ ختم

ایران کے متنازع جوہری پروگرام پر عالمی طاقتوں سے ہونے والے تین روزہ مذاکرات بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے، مذاکرات کا اگلا رائونڈ اب جون میں ہوگا۔ ویانا میں ہونے والے مذاکرات کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جوہری پروگرام پر چھ عالمی طاقتوں کو مطمئن کرنے کے لیے سمجھوتے کی کوششیں رائیگاں چلی گئیں ہیں، دوسری جانب نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ مذاکرات کے دوران کسی بھی ایک نکتے پر اتفاق میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، ایرانی اور امریکی حکام نے بتایا کہ مذاکرات کا اگلا رائونڈ جون میں ہوگا تاہم ابھی کوئی تاریخ طے نہیں کی گئی ہے۔