Get Adobe Flash player

کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پالیا گیا

 کیلیفورنیا کے جنگلات میں گزشتہ چند روز سے لگی آگ پر قابو پالیا گیا ، نقل مکانی کرنیوالے واپس لوٹنے لگے ہیں ، معمولات زندگی بحال ہونا شروع ہو گئے۔ کیلیفورنیا کے شہرسان ڈیاگو کے جنگلات میں کچھ روزقبل لگنے والی آگ سے کئی گھرنذرآتش ہو گئے، لاکھوں ڈالرکا سامان جل کر راکھ ہو گیا ، آگ کے باعث لوگ نقل مکانی کرنے پرمجبور ہو گئے تھے۔ انتظامیہ نے پانچ روز بعد آگ پر قابو پا لیا ہے۔ نقل مکانی کرنے والے شہری بھی واپس لوٹنا شروع ہو گئے ہیں۔ نظام زندگی معمول پر لانے کیلئے امدادی سرگرمیاں اب بھی جاری ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے ہزاروں بے گھرافراد کو امداد بھی فراہم کی جا رہی ہے۔