Get Adobe Flash player

بنگلادیش، کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 54 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں

بنگلادیش میں طوفان کے باعث کشتی ڈوبنے کے حادثے میں 54 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں حکام کا کہنا ہے کہ اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے کہ جمعرات کو ڈوبنے والی کشتی میں کتنے افراد سوار تھے، تاہم پولیس کے ایک اندازے کے مطابق اب بھی 100 افراد لاپتہ ہیں۔ بنگلہ دیش کے ضلع منشی گنج میں پیش آنے والے واقعے پر لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ ڈوبنے والوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔بنگلہ دیشی حکام اس بات کی تحقیق کر رہے ہیں کہ کشتی میں گنجائش سے زیادہ افراد سوار تھے، یا کشتی میں کوئی فنی خرابی تھی۔