Get Adobe Flash player

مغربی اور وسطی افریقی رہنماء بوکوحرام کیخلاف جنگ پر متفق

 مغربی اور وسطی افریقہ کو دہشت گرد تنظیموں سے پاک کرنے کیلئے پیرس میں ہونے والے سربراہی اجلاس میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف جنگ پر اتفاق کیا گیا،دوسری جانب مغوی طالبات کی بازیابی کیلئے ابوجا میں احتجاج جاری ہے۔ پیرس میں مغربی اور وسطی افریقہ کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا، جس میں انتہاپسند تنظیم بوکو حرام کے خلاف جنگ کا آغاز کرنے پر اتفاق کیا گیا۔علاقائی طاقتوں نے اس گروپ کے خلاف خفیہ معلومات کے تبادلے اور تعاون کاعزم ظاہر کیا۔ نائجیریا سے تعلق رکھنے والا انتہاپسند گروپ ہزاروں افراد کی ہلاکت کا ذمہ دار ہے اور اس نے گذشتہ ماہ دو سو سے زائد طالبات کو اغوا ء کیا تھا جنہیں حال ہی میں اپنے ساتھیوں کی رہائی کے بدلے چھوڑنے کی پیشکش کی ہے۔دوسری جانب نائجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں مغوی طالبات کے لواحقین نے احتجاج کیا۔ خواتین اور مردوں نے جلد سے جلد مغویوں کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔