Get Adobe Flash player

نائیجیریا،کار بم دھماکے میں 30 افراد ہلاک

نائیجیریاکے شہر کانو میں کار بم دھماکے میں تیس افراد ہلاک ہوگئے،بوکو حرام نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی۔نائیجیریاکے شمالی شہر کانو میں کار بم دھماکہ کیا گیا،دھماکے میں تیس افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں ،پولیس کا کہنا ہے کہ جس علاقے میں یہ دھماکہ کیا گیا وہاں کئی بارز اور نائٹ کلب ہیں۔ یہ دھماکہ عیسائی آبادی کے علاقے میں ہوا،اس سے پہلے اس نوعیت کے دھماکے اور حملے ہوتے رہے ہیں۔کانو میں حملے کے ذمہ داری بوکو حرام نے قبول کرلی ہے۔ غیرملکی نیوز ایجنسی کا کہنا ہے کہ دھماکے کی آواز کئی میل دور تک سنی گئی۔