Get Adobe Flash player

چلی میں بے موسم برفباری کا سلسلہ شروع ، دو لاکھ اسی ہزار گھروں کی بجلی بند

بچے اور بڑے برفباری اور حسین موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے گھروں سے نکل آئے ، بچوں نے سنو مین بنائے اور ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکے،چلی کے دارالحکومت سنتیاگو میں بے موسم برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ، بچے اور بڑے لطف اندوز ہونے گھروں سے نکل آئے ، جبکہ دو لاکھ اسی ہزار گھروں کی بجلی چلی گئی ۔شام کو شروع ہوئی برفباری رات گئے تک جاری رہی ۔ شہر نے سفید چادر اوڑھ لی تو منچلے مستیوں کے لئے باہر نکل آئے ۔ ایک دوسرے پر برف کے گولے پھینکے ، سنو مین بنایا اور خوب انجوائے کیا ، لیکن دوسری جانب سرد موسم نے پونے تین لاکھ گھروں کو اندھیرے میں دھکیل دیا جبکہ شدید برف سے سڑکوں پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ۔