Get Adobe Flash player

چین میں خواتین کے لئے مخصوص ٹرین سروس کا آغاز

چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کی میٹرو ریل نے خواتین کے لئے مخصوص ٹرین سروس شروع کر دی ہے۔ یہ ریل گاڑیاں پانچ دن صبح ساڑھے سات سے ساڑھے نو بجے تک اور شام پانچ بجے سے سات بجے تک چلیں گی۔ خواتین کے لئے مخصوص ٹرانسپورٹ کی سہولیات بہت سے مسلم ممالک میں فراہم کی جا رہی ہیں لیکن چین میں اس سروس کے آغاز نے نئی بحث چھیڑ دی ہے کہ کیا یہ خواتین کے حقوق کے لئے اچھا اقدام ہے یا امتیازی سلوک؟