قطر کا افریقی ملک چاڈ کو دوحہ میں سفارتخانہ بند کرنے کا حکم

قطر نے وسطی افریقی ملک چاڈ پر بلیک میلنگ کا الزام عائد کرتے ہوئے اسے اپنا سفارتخانہ فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق قطر کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افریقی ملک چاڈ اپنے ملک میں واقع قطری سفارتخانے کو بند کرنے کے لئے بلیک میلنگ کر رہا تھا اس لئے انہیں فوری طور پر اپنا سفارتخانہ بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ قطر نے چاڈ کے سفیروں کو ملک چھوڑنے کے لئے72گھنٹے کا الٹی میٹم بھی دیا ہے۔قطری وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چاڈ کی حکومت کا فیصلہ ظاہر کرتا ہے کہ وہ قطر کے گرد گھیرا تنگ کرنے والے ممالک کے ساتھ مل کر دوحہ کو سیاسی طور پر تنہا کرنے کی پالیسی کا حصہ بنتا چاہتا ہے۔