مادھوری ڈکشٹ نے زندگی کی نئی اننگز کا آغازکردیا

دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ نے فلم پروڈیوسر بننے کا فیصلہ کرلیا ہے اوربہت جلد وہ مراٹھی فلم پروڈیوس کرتی نظرآئیں گی۔بالی ووڈ کی دھک دھک گرل مادھوری ڈکشٹ فلم انڈسٹری میں اپنی دلکش مسکراہٹ، بہترین رقص اورخوبصورت اداکاری کے لیے مشہور ہیں ان تمام خوبیوں کے ساتھ مادھوری میں ایک اور خوبی یہ بھی ہے وہ ہمیشہ کچھ نہ کچھ نیا کرتی رہتی ہیں جس کی وجہ سے میڈیا اور مداحوں کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں، ان کی یہ ہی خوبی انہیں دوسری اداکاراں سے ممتاز بناتی ہے اوراب مادھوری نے فلم پروڈیوسر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مادھوری ڈکشٹ، مادھوری آراین ایم موونگ پکچرزکے بینر تلے بننے والی مراٹھی فلم پروڈیوس کریں گی جس کی ہدایات سواپنا نیل جیاکاردیں گے جب کہ فلم کی کہانی وینائک جوشی نے تحریر کی ہے۔مادھوری نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ زندگی میں ہمیشہ کچھ نیا کرتے رہنے کی قائل ہیں اسی لیے انہوں نے فلم پروڈیوس کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اپنے نئے کام میں انہیں بے حد مزہ آرہا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل اداکارہ پریانکا چوپڑا نے بھی مادھوری کی زندگی پرمبنی مزاحیہ  ڈراما پروڈیوس کرنے کا اعلان کیا تھا جس میں مادھوری ڈکشٹ اہم کردار میں نظر آئیں گی۔