ایران میں بدصورت اساتذہ کے اسکولوں میں پڑھانے پر پابندی عائد

ایران کے محکمہ تعلیم نے اسکولوں میں بدصورت اساتذہ کے پڑھانے پر پابندی عائد کردی ہے۔تہران نیوز ایجنسی کے مطابق ایرانی محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری فہرست میں کہا گیا ہے کہ ایسے اساتذہ جو بھینگے ہوں، جن کے چہرے  پر تل، مہاسے، دانے یا پھر دیگر جلدی امراض کے نشانات  ہوں تدریسی میدان میں آنے سے گریز کریں، کلاس روم میں موجود اساتذہ کے چہرے پر نہ تو کسی قسم کے جلنے کا نشان ہونا چاہیے۔ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ فہرست میں ایسی خواتین اساتذہ پر بھی پابندی لگائی گئی ہے جن کے چہرے پر بال موجود ہیں اس کے علاوہ ایسی بیماریاں جو واضح طور پر نظر نہیں آسکتیں جن میں مثانے کی پتھری، کلر بلائنڈ اور بانجھ خواتین پر بھی پڑھانے پر پابندی ہوگی۔