دنیا بھر سے 14 لاکھ عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے

دنیا بھر سے حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے اب تک 14لاکھ عازمین سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی حکام نے کہا ہے کہ اب تک 14لاکھ مسلمان حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے سعودی عرب پہنچ چکے ہیں اورعازمین کی تعداد 20لاکھ تک پہنچنے کا امکان ہے۔ اب تک ہوائی راستے کے ذریعے 13لاکھ 13ہزار946، زمینی راستے کے ذریعے 79ہزار 501 اور سمندری راستے کے ذریعے 12ہزار477 عازمین سعودی عرب پہنچے ہیں۔حج کا فریضہ ادا کرنے کیلئے آنے والے عازمین میں 400قطری شہری بھی شامل ہیں۔