شام میں داعش کا شہر رقہ میں حملہ، 34 فوجی ہلاک

داعش کے شدت پسندوں نے شامی شہر رقہ کے مشرقی علاقے میں حملہ کرکے 34 شامی فوجیوں کو ہلاک کردیا۔شامی حالات پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق اس حملے میں جہادیوں نے شامی صدر بشار الاسد کی فوج کو 30 کلومیٹر پیچھے دھکیلتے ہوئے وسیع علاقے پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ شامی فوج نے اس علاقے پر کنٹرول گزشتہ دنوں حاصل کیا تھا، الرقہ اور دیرالزور نامی مشرقی صوبوں میں داعش ابھی بھی ایک بڑے علاقے پر قابض ہے۔یہ امر اہم ہے کہ اسلامک اسٹیٹ نے اپنی نام نہاد خلافت کا مرکز بھی الرقہ کو قرار دے رکھا ہے، روس نے شام میں فضائی کارروائیوں کے دوران ایک ہزار سے زائد دہشت گردوں کے خفیہ پناہ گاہوں کو تباہ کردیا۔