Get Adobe Flash player

برسلزمیں مرکزی پراسیکیوٹرآفس کے باہرچاقو بردارشخص کا سیکیورٹی اہلکاروں پرحملہ

دارالحکومت میں مرکزی پراسیکیوٹرکے دفتر کے باہر چاقو بردارشخص کے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملے میں 2 فوجی زخمی ہو گئے جب کہ جوابی فائرنگ میں حملہ آور ہلاک ہو گیا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق بیلجیئم کے دارالحکومت برسلز میں مرکزی پراسیکیوٹر کے دفتر کے باہر تعینات سیکیورٹی اہلکاروں پر چاقو بردار شخص نے حملہ کیا جس میں دو فوجی زخمی ہو گئے جب کہ حملہ کرنے والا شخص جوابی فائرنگ میں ہلاک ہو گیا۔برسلز پولیس کے مطابق حملہ آور شخص سیکیورٹی اہلکاروں کی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوا تھا جو کہ بعدازاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا، حملہ آور شخص کی عمر 30 سال جب کہ اس کا تعلق صومالیہ سے ہے۔