Get Adobe Flash player

یمن میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ

یمن کی سمندری حدود میں امریکا کا بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گرنے سے ایک فوجی لاپتہ ہوگیا۔امریکی سنٹرل کمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے جنوبی ساحل سے 20 میل دور سمندر میں امریکی بلیک ہاک ہیلی کاپٹر گر گیا جس میں پائلٹ سمیت 6 فوجی سوار تھے۔ امریکی فوج نے فوری طور پر امدادی کارروائی کرکے 5 فوجیوں کو پانی سے نکال لیا جب کہ ایک فوجی بدستور لاپتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں اور جب واقعہ پیش آیا تب ہیلی کاپٹر سمندر پر کافی نیچے پرواز کررہا تھا۔واضح رہے کہ امریکی فوج یمن میں القاعدہ کے خلاف فضائی حملے کررہی ہے اور فروری سے لے کر اب تک عسکریت پسندوں کے ٹھکانوں پر 80 حملے کیے جاچکے ہیں، جب کہ امریکی اسپیشل فورسز نے متعدد زمینی کارروائیں بھی کی ہیں جن میں جنوری میں کیا گیا ایک آپریشن بھی شامل ہے جس میں ایک امریکی فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔