Get Adobe Flash player

کرینہ کپور نے شاہ رخ خان کی دعوت ٹھکرا دی

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان نے حال ہی میں اپنے نئے بزنس انٹرئیر ڈیزائننگ کے اسٹور کا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ کی بیگم کرینہ کپور کے سوا فلم انڈسٹری کے تقریبا تمام ستاروں نے شرکت کی۔بھارتی فلم انڈسٹری کے کنگ شاہ رخ خان اداکار کے ساتھ بہترین بزنس مین بھی ہیں، فلموں میں اداکاری کے علاوہ شاہ رخ خان کامیاب پروڈکشن ہاس اور آئی پی ایل ٹیم کے سربراہ ہیں، لہذا ایسا کیسے ہوسکتا ہے کہ ایک ملٹی ٹاسکنگ اسٹار کی بیوی میں یہ تمام خوبیاں موجود نہ ہوں، شاہ رخ خان کی اہلیہ بھی اپنے شوہر سے کم نہیں ، گوری خان پروڈیوسر، انٹرئیر ڈیزائنر، کامیاب بزنس وومن ہونے کے ساتھ بہترین ماں بھی ہیں۔حال ہی میں گوری خان نے اپنے بزنس کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے ممبئی میں سیٹ ڈیزائننگ اسٹور کیا افتتاح کیا ہے جس میں بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والے تمام افراد نے شرکت کی لیکن بالی ووڈ کی بے بو کرینہ کپور کہیں نظر نہیں آئیں ،بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور کی تقریب میں شرکت نہ کرنے کی وجہ شاہ رخ خان کے ساتھ 6 سال قبل فلم را ون کے سیٹ پر ہونے والی لڑائی ہے جسے کرینہ آج تک بھلا نہیں سکی ہیں۔