Get Adobe Flash player

مقبوضہ کشمیر ،پولیس چھاونی پر مجاہدین کا حملہ ،10بھارتی فوجی اہلکار ہلاک

مقبوضہ کشمیر میں پولیس چھائونی پرمجاہدین کے  حملے میں 10بھارتی سیکیورٹی اہلکار ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں علی الصبح 3 مجاہدین  نے ضلعی پولیس لائنز پر دھاوا بول دیا جہاں سیکڑوں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ عسکریت پسندوں اور بھارتی افواج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 10بھارتی فوجی اور 6 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی تاہم 10بھارتی فوجی اور ایک پولیس اہلکار زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے۔دوسری جانب سوپور کے علاقے ہیگام میں بھی بھارتی فوجی گاڑی پر رائفل گرنیڈ کا حملہ ہوا جس کے بعد بھارتی فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔