Get Adobe Flash player

فرانسیسی صدر نے میک اپ میں خواتین کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے میک اپ میں خواتین کو بھی پیچھے چھوڑتے ہوئے برسراقتدار آنے کے بعد محض 3 ماہ میں اپنے سنگھار پر ہزاروں ڈالر خرچ کردیے۔فرانسیسی میڈیا کے مطابق صدر ایمانوئل میکرون کے خلاف میک اپ اسکینڈل سامنے آیا ہے جس پر انہیں قومی خزانے کے غلط استعمال پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ ایمانوئل میکرون نے اقتدار میں آنے کے صرف 3ماہ کے اندر اپنے بنا سنگھار پر 30 ہزار ڈالر (تقریبا 32 لاکھ روپے)خرچ کردیے یعنی انہوں نے ہر مہینے 10 ہزار ڈالر اور روزانہ 330 ڈالر خرچ کیے۔ فرانسیسی صدر نے یہ رقم اپنی جیب سے نہیں بلکہ قومی خزانے سے ادا کی۔فرانس کی معروف خاتون میک اپ آرٹسٹ نتاشا ایم کی جانب سے صدارتی محل کو بھیجے گئے دو بلوں کی رسیدیں سوشل میڈیا پر سامنے آئیں جن سے پتہ چلا کہ صدر ایمانوئل میکرون  نے 3 ماہ کے دوران اپنے میک اپ پر 26 ہزار یورو خرچ کر ڈالے۔