جاپانی وزیر اعظم کا شمالی کوریا کے خلاف تدابیر اختیار کرنے کا حکم

جاپانی وزیر اعظم شنزو آبے نے شمالی کوریا   کے نئے میزائل تجربات کے بعد  ہر ممکنہ  صورتحال سے نمٹنے کے لیے   تیار رہنے کی ہدایت کردی ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپانی حکومت کے ترجمان یوشیدے سوگا نے  اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم نے  عوام و مال و ملک کے تحفظ اور تمام تر  ممکنہ صورتحال کے مقابل تیار رہنے کا حکم  دیا ہے، ہم اس حکم کی پوری طرح تعمیل کریں گے۔انہوں نے  بتایا کہ شمالی کوریا کی جانب سے  تجربہ کردہ میزائل براہ راست   جاپان کے لیے خطرہ تشکیل نہیں دیتے اور یہ  ملک کے اقتصادی  علاقے سے باہر جا گرے ہیں۔