Get Adobe Flash player

بھارت میں انتہا پسند ہندوں نے گائے لے جانے والے دو مسلمانوں کو قتل کردیا

بھارتی ریاست مغربی بنگال میں انتہا پسند ہندوں نے گائے لے جانے والے دو مسلمانوں کو تشدد کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق مغربی بنگال کے ضلع جلپائی گوری میں انتہا پسند ہندوں نے ایک وین کو روکا جس میں 7 گائیں موجود تھیں ۔ حملہ آوروں نے تشدد کرکے وین میں سوار دونوں افراد کو قتل کردیا جن کی شناخت 19 سالہ انور حسین اور 19 سالہ حافظ شیخ کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوان مویشی تاجر تھے۔ پولیس نے نوجوانوں کا پوسٹ مارٹم کرکے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جب کہ تاحال قتل میں ملوث کسی مجرم کو گرفتار نہیں کیا گیا۔