Get Adobe Flash player

بھارتی فوج کی ہٹ دھرمی،3کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران 3نوجوانوں کو شہید کردیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس منیر خان نے سرینگر میں صحافیوں کو بتایا کہ پلوامہ کے پولیس لائنز علاقے سے 3جھلسی ہوئی لاشیں برآمد کی گئی ہیں۔ ہفتہ کو اسی علاقے میں ایک حملے میں 4 بھارتی فوجی اور 4 پولیس اہلکار ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ نامعلوم حملہ آوروں نے ڈسٹرکٹ پولیس لائنز پر حملہ کردیا تھا جہاں سینکڑوں پولیس اہلکار اور بھارتی فوجی موجود ہوتے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ علاقے میں تلاشی کی کارروائی جاری ہے اور مزید لاشیں برآمد ہوسکتی ہیں۔