امریکا میں تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں5افراد ہلاک

امریکی ریاست ٹیکساس میں سمندری طوفان ہاروے کے نتیجے میں آنے والے تباہ کن سیلاب میں 5 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طوفان کے نتیجے میں ٹیکساس میں تیز ہواں کے ساتھ موسلا دھار بارش ہوئی اور نشیبی علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہو گئی۔ امریکا کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ ٹیکساس کا شہر ہیوسٹن متاثر ہوا ہے جہاں ہنگامی حالت نافذ کر دی گئی ہے جب کہ سڑکوں پر کئی کئی فٹ پانی جمع ہے اور سفر کرنا تقریبا نا ممکن ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہیوسٹن میں 24.1 انچ بارش ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ سے ہزاروں افراد گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے جب کہ اب تک ایک ہزار کے قریب افراد کو امدادی عملے کی جانب سے ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ تیز ہواں اور مسلسل بارش کی وجہ سے ریسکیو آپریشن میں مشکلات کا سامنا ہے جبکہ ہزاروں افراد بجلی کی فراہمی سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔