Get Adobe Flash player

کپل شرما نفسیاتی بیماری کا شکار ہوگئے

بھارتی ٹی وی اسٹار کپل شرما کی نفسیاتی بیماری شدید ہونے کی وجہ سے ان کے شو کی شوٹنگ نہ ہوسکی اورشو میں بلائے گئے بالی ووڈ سپراسٹار انتظارہی کرتے رہ گئے۔بھارتی ٹی وی کے مزاحیہ اداکار کپل شرما کے ستارے ان دنوں گردش میں ہیں، کپل ان دنوں اپنے شو کی مقبولیت کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنی گرتی صحت کے باعث خبروں میں رہتے ہیں، کپل کی خراب طبیعت کی وجہ سے پہلے بھی کئی بار شو کی شوٹنگ کینسل کی جا چکی ہے، تاہم ایک بار پھر یہ افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز بالی ووڈ کیایکشن ہیرو اجے دیوگن، عمران ہاشمی، الیانا ڈی کروز اور ایشاگپتا اپنی فلم بادشاہو کی تشہیر کے سلسلے میں کپل شرما شو کے سیٹ پر پہنچے لیکن کافی دیرانتظار کے بعد بھی کپل وہاں نہیں پہنچے پہلے تو فلم کی ٹیم نے کپل کا انتظارکیا لیکن جب کپل کافی دیر تک سیٹ پر نہیں پہنچے تو اجے دیوگن غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اور وہاں سے چلے گئے۔