شاہ رخ خان کی بیٹی کی بالی ووڈ میں انٹری کیلئے تیاریاں

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سہانا خان  کی بالی ووڈ میں انٹری سے قبل تیاریاں زورو شور سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے کرن جوہر کے دفتر میں فوٹوشوٹ کروایا ہے۔کرن جوہر کا شمار نہ صرف بالی ووڈ کے صف اول کے اداکاروں میں ہوتا ہے بلکہ وہ شوبز میں جادوگر کے نام سے بھی مشہور ہیں، کرن نے رانی مکھرجی، کرینہ کپور، عالیہ بھٹ اور سارہ علی خان سمیت متعدد اداکاراں کو بالی ووڈ میں انٹری کے گر سیکھائے ہیں، آج اگر سارہ علی خان اور عالیہ بھٹ کی خوبصورتی کے چرچے ہوتے ہیں تو اس کا سہرا بھی کرن جوہر کے سر جاتا ہے، لہذا شاہ رخ خان نے بھی ان کی صلاحیتوں سے فائدہ اٹھانے کا فیصلہ کرتے ہوئے اپنی بیٹی سہانا خان کو کرن جوہر کے پاس ٹریننگ کے لیے بھیجا ہے تاکہ بالی ووڈ میں انٹری سے قبل ان کی بیٹی اداکاری کے مختلف گر سیکھ لے اور کرن جوہر بھی سہانا کی بھرپورمدد کررہے ہیں۔