Get Adobe Flash player

40 پاکستانی عازمین حج وفات پا گئے ، جنت البقیع اور المعلی میں سپردخاک

 179,006پاکستانی عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں سرکاری اسکیم کے تحت 107,337اور نجی اسکیم کے تحت 71669 عازمین حج فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے پہنچے،عازمین حج کی مشکلات کو حل کرنے کیلئے مقامی اور پاکستان سے آئے 2403 معاونین حج رہنمائی فرائض سرانجام دے رہے ہیں اب تک 40 پاکستانی عازمین حج طبعی طور پروفات پاچکے ہیں جن کو جنت البقیع اور جنت المعلی میں سپردخاک کیا گیا۔پیر کو تفصیلات کے مطابق مجموعی طور پر179,006 عازمین حج مکہ مکرمہ پہنچ گئے ہیں ۔سرکاری اسلیم کے تحت107,337اور نجی اسکیم کے تحت 71669عازمین حج سعودی عرب پہنچ گئے ہیں۔ مقامی اور پاکستان سے آئے ہوئے 2403 معاونین عازمین کی رہنمائی کررہے ہیں۔ 996 عازمین کا گم شدہ سامان ان کے حوالے کردیا گیا۔ راستہ بھولنے والے 233 عازمین حج کوان کی رہائش گاہوں تک پہنچایا گیا۔ حرم گائیدز نے 21163عازمین کی رہنمائی کی۔ اس کے علاوہ ہلپ لائن کے ذریعے آنے والی 894 شکایات میں سے 670 کا ازالہ کردیاگیاہے۔پاکستان حج میڈیکل مشن سے 149,632عازمین نے استعفادہ کیا۔ اب تک 1291عازمین حج کو وہیل چیئرز کا اجرا کیا جاچکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اب تک40پاکستانی عازمین حج کی طبعی اموات ہوچکی ہیں۔ جن کو جنت البقیع اور جنت المعلیٰ میں سپردخاک کیا گیا۔