شام اور لبنان کی سرحد پر داعش کے خلاف جاری لڑائی بند، فائربندی شروع

لبنانی فوج اور عسکریت پسند تنظیم حزب اللہ کی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوں کے خلاف جاری لڑائی کو عبوری طور پر روک دیا گیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ کی دہشت گرد تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے جنگجوں کے خلاف جاری لڑائی کو عبوری طور پر روک دیا گیا ہے ۔ لبنانی فوج نے راس بعلبک میں لڑائی بند کر دینے کی تصدیق کی تھی۔ اتوار ہی کو شامی فوج نے بھی القلمون علاقے میں مسلم شدت پسندوں کے خلاف لڑائی روک دی تھی۔ شام اور لبنان کی سرحد کے دونوں جانب فائربندی کے بعد اسلامک اسٹیٹ کے باغیوں کے ممکنہ انخلا کی بات چیت شروع ہو گئی ہے۔ دوسری جانب ایک لبنانی جنرل نے کہا ہے کہ سن 2014 میں مغوی بنائے گئے آٹھ لبنانی فوجی یقینی طور پر ہلاک کیے جا چکے ہیں۔ ان فوجیوں کو داعش نے اغوا کیا تھا۔